لاہور میں آج شام سے منگل تک بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج رات سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی،جس سے سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے ،تاہم آج رات سے آئندہ تین روز تک بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورکا درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے،لاہور سمیت پنجاب میں ہفتہ کی شام سے منگل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش کے باعث وقتی طور پر دھند میں کمی واقع ہو گی لیکن دھند پڑنے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نےمزید کہا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا،شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔