فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی تبدیلی سے پولیس سے متعلق منفی تاثر قائم ہوا ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک میں حکومت پرعوامی دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا اور نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران ان لوگوں کے ملازم بننے کے بجائے فرض ادا کریں میں سی سی پی او لاہورعمر شیخ سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور نئے سی سی پی او سے کہتا ہوں قانون اور انصاف کے مطابق کام کریں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی تبدیلی سے پولیس سے متعلق منفی تاثر قائم ہوا ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک میں حکومت پرعوامی دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا اور نااہل ٹولے کو اتار کر ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران ان لوگوں کے ملازم بننے کے بجائے فرض ادا کریں میں سی سی پی او لاہورعمر شیخ سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور نئے سی سی پی او سے کہتا ہوں قانون اور انصاف کے مطابق کام کریں۔