گھوٹکی میں دو ٹرالر ٹکرا گئے،2 افراد جاں بحق،2 زخمی
ترجمان پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر گھوٹکی ٹول پلازہ کے قریب دو ٹرالروں کے آپس میں ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔پولیس نے مزید کہا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں بشیر راجپوت اور اسلم بڈانی شامل ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق گھوٹکی سے اور دوسرے شخص کا تعلق کشمور سے ہے۔