زرداری کا جادو چل گیا ،کرپشن کے بے تاج بادشاہ نے مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرلی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ پر تاریخ دینے کی روایت پرپی ڈی ایم کی نام نہادقیادت عمل پیرا ہے، استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل پشوری کرتےرہے، زرداری کا جادو خوب چلا، کرپشن کےبےتاج بادشاہ نے کمال مہارت سےپی ڈی ایم ہائی جیک کرلی، زرداری نے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔