عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات ممکن نہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے مستقل خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں،عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا سے نجات ممکن نہیں۔ ماسک، سماجی فاصلہ اور احتیاط نہ صرف بیماری بلکہ مالی دشواریوں سے بھی بچا سکتی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں سات سو تینتیس نئے کیسزآنے سے کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اکتالیس سے بڑھ گئی۔ کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتالیس افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں چوبیس لاکھ بہترہزار آٹھ سو بیانوے سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔