انشاء اللہ ریاست مدینہ کے خواب کو اب حقیقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہانشاء اللہ ریاست مدینہ کے خواب کو اب حقیقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم بدل رہے ہیں پاکستان، وزیراعظم نے سال نو کے پہلے روز غریبوں کیساتھ پناہ گاہ میں وقت گزارا، رواں سال بھی معاشی محاذ پر کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر، انڈیکس 44 ہزار 400 سے اوپر، 680 پوائنٹس کا اضافہ، دسمبر 2020 کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر نے ٹیکس کولیکشن کا ہدف 99.7 فیصد تک حاصل کرلیا۔