اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا۔ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پرتیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا، حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔