کراچی:گتے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں گتے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ایف میں واقع گتے کے گودام میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کے ذریعے بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ گتے کا گودام 2 منزلہ رہائشی عمارت میں بنا ہوا تھا، اہلِ محلہ کی مدد سے عمارت میں رہائش پذیر افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملے نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔آگ بجھانے کے لیے 2 فائر ٹینڈر اور 1 واٹر بائوزر استعمال کیا گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔