برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی

برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی جس کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت اور آٹو موبائل انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، برطانیہ کی موٹر کمپنی ایم جی کا پاکستان میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھی ہے۔