بدعنوان عناصر کو کوئی این آر او نہیں دیاجائے گا ۔غلام سرور خان
وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی قیادت کو انتخابی اصلاحات، مسئلہ کشمیر اور معیشت جیسے تمام اہم قومی امور پر اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کیلئے مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کے اتحاد کی قیادت نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور امید ہے کہ وہ سینیٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے ۔ غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عوام نوازشریف کے بیانیئے کی حمایت نہیں کرتے اور مسلم لیگ نون کے اندر موجود محب وطن لوگ نوازشریف سے الگ ہورہے ہیں