اسدعمر نےملک میں کوروناکی نئی لہرسے خبردارکردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے خبردار کردیا۔ کی نئی لہر کی آمد کچھ ہفتوں سے متوقع تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جینوم سیکوئنسنگ بتا رہی ہے کہ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ اومی کرون کا پھیلاؤ کراچی میں زیادہ ہے سربراہ این سی او سی نے عوام کو تجویز دی ہے کہ شہری یاد ماسک پہننا یاد رکھیں کیونکہ یہی بہترین تحفظ ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ کے مزید 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی طرح کراچی میں بھی 12 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد گلشن بلاک 7 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
Clear evidence now of a beginning of another covid wave which has been expected for last few weeks. Genome sequencing showing rising proportion of omicron cases particularly in karachi. Remember : wearing a mask is your best protection
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 2, 2022