ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 594 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہو گئی جبکہ کورونا سے مزید 8افراد کے انتقال کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ہزار 941 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 585کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار411، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 430، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 228، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 720، بلوچستان میں 33 ہزار 644، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 665 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔
Statistics 2 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 2, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 45,585
Positive Cases: 594
Positivity %: 1.30%
Deaths :8
Patients on Critical Care: 637