عوام کے علاج معالجے کا خرچ اب حکومت اٹھا رہی ہے :وفاقی وزیر فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ آئندہ 45 دنوں میں صوبہ پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ کے علاج کے اہل ہوں گے۔ان کا کہنا ہےکہ اس انقلابی پروگرام سے لوگوں کی صحت کے اخراجات اب ان کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے اور یہ خرچ مکمل طور پر حکومت اٹھارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت لاہور ڈویژن کے کن ہسپتالوں میں میسر ہے۔