مقبوضہ فلسطین میں نئے سال کا آغاز، فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری
مقبوضہ فلسطین میں نئے سال کے آغاز کے موقعے پر غاصب اسرائیلی فوج نے رات گئے بمباری کی۔ اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے ہم پر 2 میزائل راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔ جس کا جواب دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی پر رات کے وقت کی گئی بمباری کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے راکٹ بنانے والے کمپاؤنڈ پر بمباری کی گئی۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے کو بھی نشانہ بنایا ۔جس کے متعلق اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ حماس کی ایک پوسٹ پر ٹینکوں سے حملہ کیا گیا ۔تاہم فلسطینی حکام نے اسرائیلی بیانات مسترد کردئیے۔