سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا
سندھ ہائیکورٹ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے مقدمے میں پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکتے ہوئے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔شہبازگل کے خلاف سرجانی ٹائون، بریگیڈ اور رضویہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔درخواست گزارکا موقف تھا کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیزبیان دینے پر لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا۔شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، استدعا کی حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔