کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر3مزدورجاںبحق

سندھ کے ضلع مٹیاری میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ مزدوروں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدروں کی نعشیں نکال لی گئیں۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت50سالہ رسول بخش،22سالہ اعجاز اور 18سالہ اسد لغاری کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ مٹیاری کی تحصیل نیوسعید آباد کے گائوں سعید خان لغاری میں پیش آیا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق مزدروں کی نعشوں کو کنویں سے نکالا۔