بے شک بد دیانت اور خائن پلے بواۓ پر شیاطین اترتے ھیں۔ سعد رفیق کا ٹوئٹ

وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوبازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ بے شک بد دیانت اور خائن پلے بوائے پر شیاطین اترتے ہیں، یہ پاکستانی سیاست کا غلیظ ترین کردارہے، اسکی نظر، زبان، سوچ اورعمل سب لتھڑے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمیز، احترام، رکھ رکھائو، دیانتداری ،شرم اور اصول اسے چھو کر بھی نہیں گزرے ، اور جیسا بولو گے ویسا جواب ملے گا۔
بے شک بد دیانت اور خائن پلے بواۓ پر شیاطین اترتے ھیں
یہ پاکستانی سیاست کا غلیظ ترین کردار ھے
اسکی نظر زبان سوچ اورعمل سب لُتھڑے ھوۓ ھیں
تمیز احترام رکھ رکھاؤ دیانتداری شرم اور اصول اسے چُھو کر بھی نہیں گزرے
اور جیسا بولو گے ویسا جواب ملے گا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 2, 2023