آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2ہیلی کاپٹرز کے آپس میں ٹکرانے کا واقعہ آسٹریلیا کے شہر برسبن کے علاقے گولڈ کوسٹ میں پیش آیا۔ اس حادثے کی آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرانے کے بعد سی ورلڈ ریزورٹ سے دور ریت پر گر کر تباہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیاد پر جائے حادثہ تک رسائی مشکل تھی۔ حکام نے مزید بتایا کہ ان دونوں ہیلی کاپٹرز پر 13 افراد سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 شدید زخمی اور 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔