ایم کیو ایم کی دھمکی کام کر گئی، حکومت کے رابطے شروع
وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے رکن و وفاقی وزیر امین الحق کو ٹیلی فون کیا اور بلدیاتی انتخابات پر متحدہ کے تحفظات سنے، جس کے بعد آج ایاز صادق اور سعد رفیق کراچی پہنچیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ حکومتی وفد متحدہ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ وفد بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سے بھی ملاقات کرے گا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے اور سڑکوں پر آنے کی وارننگ دے دی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پندرہ جنوری سے پہلے نئی حلقہ بندیاں نہ ہوئیں تو سڑکوں پر آئیں گے، یہ بھی فیصلہ کریں گے کہ بلدیاتی الیکشن میں حکومت میں رہتے ہوئے حصہ لینا ہے یا حکومت سے الگ ہو کر۔