اللہ نے ابھی کیسے وزیراعلیٰ بنا دیا، خود نہیں پتا چلا: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ اللہ نے ابھی کیسے وزیراعلیٰ بنا دیا، خود نہیں پتا چلا۔ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلی بار ہوا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈے داخل ہوئے، بھاگنے والے ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر پولیس ایوان میں داخل ہوئی، یہ تاریخ میں بد نما داغ ہے جو اسمبلی میں ہوا۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بنا تو خیال آیا کہ اسمبلی میں جگہ کم ہے نئی بلڈنگ بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر چیمبر میں 800 افراد کےلیے گنجائش ہے،نئی عمارت میں 400گاڑیوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے۔