پرانا ماسٹرز اور گریجویشن پروگرام بحال نہیں ہوگا: ایچ ای سی
کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے تمام امکانات کو مسترد کردیا۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے سندھ سمیت ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے تمام امکانات کو مسترد کردیا ہے اور اس کی جگہ بی ایس تھرڈ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری(ای ڈی) پروگرام ہی کو جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ گریجویشن کا دورانیہ بھی 4 سال بی ایس کی صورت میں ہی جاری رہے گا۔