وزیراعظم میاں نوازشریف نے چیئرمین نیب کےلئے جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری اور خواجہ ظہیر کے نام تجویز کردیئے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چئیرمین نیب کے لئے دو نام تجویزکردیئے ہیں. وزیراعظم کی جانب سے قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کو مشاورت کے لئے تحریر کیا گیا خط بھی مل گیا ہے،خط میں جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری اور خواجہ ظہیرکےنام شامل ہیں، ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری نے طیارہ سازش کیس میں نوازشریف کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،جبکہ خواجہ ظہیر وفاقی سیکریڑی رہ چکے ہیں،دوسری جانب قائد حزب اختلاف اس وقت سکھر میں ہیں،جب کہ ان کے عملے نے وزیراعظم کا ارسال کردہ خط موصول کرکےخورشید شاہ کو آگاہ کردیا ہے.