امریکہ پر سیاہ موت کا خوف سوار ہو گیا،،
تیرہویں صدی عیسوی میں تین بر اعظموں کے پانچ کروڑ سے زائد لوگوں کو ابدی نیند سلانے والی بیماری نے اٹھارہویں صدی کے اختتام پر چین میں بھی خوب تباہی مچائی تھی،،، اب امریکی ریاست نیو میکسیکو میں اسی طاعون کے تین کیسز سامنے آئے ہیں،،، اس موذی مرض کی دو خواتین اور ایک مرد میں تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے لوگوں کو ہدایات جاری کردی ہیں،،، ڈاکٹرز نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں اپنے گھروں کے اندرونی حصوں میں لے جانے سے گریز کریں