عمران خان کی انتخابی مہم کی تفصیلات جاری
سلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی انتخابی مہم کی تفصیلات جاری کر دیں،جس کے مطابق عمران خان آج سرگودھا جائیں گے۔تحریک انصاف نے ملک بھر میں عمران خان کے جلسوں کے مقامات کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق ،عمران خان آج سرگودھا میں جلسہ کریں گے،ان کا اگلا پڑاؤ 3 اور 4 جولائی کو کراچی میں ہوگا، 5 جولائی کو صوابی اور چارسدہ، 6 جولائی کو سوات میں جلسہ کریں گے۔اعلامیے کے مطابق ،عمران خان 7 جولائی کو جہلم اور گجرات، 8 جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔عمران خان 9 اور 10 جولائی کو اندرون سندھ، 11 جولائی کو رحیم یار خان، 12 جولائی کو گوجرانوالہ اور قصور میں جلسے کریں گے، وہ 13 جولائی کو راولپنڈی میں انتخابی مہم کیلئے جائیں گے۔
پشاور اور مردان میں 14 جولائی کو جلسے منعقد کئے جائیں گے، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں 15 جولائی کو جلسے ہوں گے، 16 جولائی کو میانوالی اور بنوں میں جلسے ہوں گے پی ٹی آئی کے چیئرمین جن میں شرکت کریں گے۔عمران خان 18 اور 19 جولائی کو لاہور میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہوں گے، 20 جولائی کو بہاولپور اور ملتان میں جلسے ہوں گے، 21 جولائی کو عمران خان دوبارہ لاہور جائیں گے، لاہور میں 9 مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے،22جولائی کا دن عمران خان کراچی میں گزاریں گے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 23 جولائی کو اسلام آباد میں فیصلہ کن اجتماع منعقد کیا جائے گا اور انتخابی مہم سمیٹی جائے گی