عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار تحریک انصاف میں

Jul 02, 2018 | 10:24

عامانتخابات 2018 میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار تحریک انصاف، دوسرا نمبر پیپلزپارٹی اور تیسرا نمبر مسلم لیگ ن کا ہے۔تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 7 ڈاکٹر ایک بیرسٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 19 امیدواروں میں ایم اے اور ڈبل ایم اے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4 ڈاکٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر اور 9 ایم اے اور ڈبل ایم اے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے امیداروں میں 4 ڈاکٹر، ایک بیرسٹر جبکہ ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 13 امیدوار ایم اے اور ڈبل ایم اے شامل ہیں۔تحریک انصاف کے 7 ڈاکٹر وں میں حلقہ این اے ایک سے ڈاکٹر حیدر علی خان، این اے 98 سے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، این اے 106 سے ڈاکٹر نثار احمد بٹ، این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 139 سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، این اے 247 سے ڈاکٹر عارف علوی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 4 ڈاکٹر امیدواروں میں این اے 79 سے ڈاکٹر نثار احمد، این اے 88 سے ڈاکٹر مختار بھرت، این اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، این اے 247 سے ڈاکٹر افنان اﷲ شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4 ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں جن میں این اے 30 سے ڈاکٹر ارباب عالمگیر، این اے 45 سے ڈاکٹر عارف حسین طوری، این اے 227 سے ڈاکٹر عرفان مگسی اور این اے 271 سے ڈاکٹر برکت علی بلوچ شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں