بلاول بھٹوکے قافلے پر پتھراؤ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج
:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر لیاری میں پتھراؤ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق،پیر کو بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر لیاری میں حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کلری تھانے میں درج کیا گیا،مقدمے میں 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری پہنچے اور ریلی کی صورت میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔تاہم جیسے ہی ان کی ریلی بہار کالونی پہنچی تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے قافلے کو روک لیا۔مشتعل مظاہرین نے پیپلز پارٹی کیخلاف نعرے بازی کی اور بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے بھی برسائے