لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بینچ کی درخواست کی سماعت
لاہور: ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور (ن) لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی الیکشن کے بعد 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر احسن اقبال کے وکیل کی جانب سے تفصیلی جواب جمع کرایا گیا، (ن) لیگی رہنما کے وکیل نے کہا کہ تفصیلی جواب میں ان کے موکل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔عدالت نے احسن اقبال سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ نے اپنے جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے، آپ نے اپنے جواب میں اپنی تعریفیں زیادہ کی ہیں۔
توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے غیر مشروط معافی مانگ لیعدالت نے کہا کہ عدالت سے باہر جاکر آپ بیان دیتے ہیں کہ آپ کی جماعت کو نشانہ بنایا بنایا جارہا ہے، ایک طرف کہتے ہیں آئندہ ایسی بات نہیں کریں گے، باہر پھر وہی باتیں کرتے ہیں، آپ سیاسی ورکر ہیں، سیاسی ورکر کا دل عام لوگوں سے بڑا ہوتا ہے، آپ عدالتوں کے بارے میں ایسے ہی کمنٹس کریں گے تو کیا ہو گا؟