نگران حکومت عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم
لاہور سے جاری بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،اس حوالے سے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں، 25 جولائی کو پولنگ کیلئے پرامن ماحول کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ سٹیشنز کی نگرانی کیلئے ویڈیو کیمرے استعمال کئے جائیں گے، انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی، الیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی ہر صورت پابندی کرائی جائے گی۔