مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے نواز شریف کی ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات کے بعد وطن واپسی کی ٹکٹ کٹائی جائے گی، یہ بھی امکان ہے کہ مریم نواز پہلے ہی وطن واپس آجائیں، ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا فیصلہ لیگی قیادت کی مشاورت کے بعد کیا گیا، سابق وزیراعظم نے ملک بھر میں انتخابی مہم بھرپور انداز سے چلانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔، کلثوم نواز کو گزشتہ ماہ 14 جون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا انہیں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا ہے تاحال وہ وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا
Jul 02, 2018 | 18:47