حکومت کا رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ نئے پاکستان میں کوئی بھی شخص آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو مصدقہ اطلاعات پر اے این ایف نے گرفتار کیا۔ اے این ایف کے پاس باوثوق اطلاع تھی کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی میں ہیروئن ہے جس کی مالیت پندرہ سے بیس کروڑ روپے ہے۔ رانا ثناءاللہ کو انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو حکومت کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کو مسترد کرتی ہوں۔ رانا ثناءاللہ اور ان کی جماعت عدالت میں اپنا موقف پیش کرے، عدالتیں آزاد ہیں۔ (ن) لیگ کی قیادت اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہے