رانا ثنا اللہ کی عدالت میں پیشی پر سخت سیکیورٹی،اطراف کی سڑکیں بند
فورس کے 400 سے زائد اہل کار تعینات ہونگے۔ پولیس کی واٹر کینن بھی ضلع کچہری کے باہرالرٹ رہے گی، جب کہ سادہ لباس میں انٹیلی جنس کے اہل کار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ضلع کچہری جانے والے راستے عارضی طور پر بند کئے جائیں گے۔ متبادل راستوں پر ٹریفک وارڈن بھی موجود رہیں گے۔ واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو پیر کے روز گرفتار کیا۔ اے این ایف کے مطابق رانا ثناء کی ذاتی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ سکھیکی انٹرچینج سے منشیات منتقلی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی عمل میں لائی گئی۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کو سیمپل ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ موجودہ صورت حال پر مسلم لیگ ن کا پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔