آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا جو کل ختم ہورہی ہے۔کابینہ کو احساس پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔