دبئی کے حکمران کی چھٹی بیگم کروڑوں روپے لے کر فرار
دبئی کے ارب پتی حکمران شیخ محمد بن راشد کی چھٹی بیوی 45 سالہ حیا بنت الحسین کروڑوں روپے اور دونوں بچوں کو لےکر متحدہ عرب امارات سے لاپتہ ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی چھٹی بیگم سے شیخ کے رشتے ان دنوں ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں حیا بنت الحسین کے لندن میں چھپے ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کےمطابق اردن کے بادشاہ عبد اللہ کی سوتیلی بہن حیا اب اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہیں ۔ اطلاعت کے مطابق حیا دبئی سے نکل کر جرمنی میں زندگی گزارناچاہتی ہیں جس کےلئے انہوں نے جرمنی کی حکومت کواپنے بچوں کے ساتھ رہنے کےلئے سیاسی پناہ دینے کی درخواست دے رکھی ہے۔ تاہم اس کے متعلق جرمنی یا عرب امارت حکومت نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ متعددرپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ نئی زندگی شروع کرنے کےلئے حیا اپنے ساتھ کافی پیسہ لے کر گئی ہیں ۔ تاکہ انہیں پیسوں کےلئے جدو جہد نہ کرنی پڑے ۔ ذرائع کے مطابق وہ تقریباً4کروڑ ڈالرز (639کروڑ پاکستانی روپے ) لے کر غائب ہوئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس رواں برس فروری سے فعال نہیں ہیں۔