سعودی عرب نے پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔
سعودی عرب نے پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت نے دو بینکوں Goldman Sachs اور Societe Generale کو عالمی رابطہ کار اور Bookrunner مقرر کیا ہے۔ یہ ادارے عالمی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کریں گے۔ ان کے علاوہ BNP Paribas ،Morgan Stanley اور Samba Capital مرکزی منتظمین اور Passive Bookrunner ہوں گے۔ یہ بات بانڈز کے اجرا کی کارروائی میں شریک ایک بینک کی جانب سے جاری دستاویز میں بتائی گئی۔ سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ بانڈز 8 سے 20 سال کی مدت کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے رواں سال جنوری میں CNBC نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مملکت یورو بانڈز کے اجرا کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ سعودی عرب نے رواں سال جنوری میں 7.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کیے تھے۔ سعودی عرب کے Debt Unit کے سربراہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 5 ارب ڈالر کے سکوک جاری کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔