انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 159 روپےکا ہوگیا۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 500 ارب روپے سے زائد کی کمی ہو گئی۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغا ز پرڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا اور 158 روپے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 2 روپے 75 پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 159 روپے میں ٹریڈ ہوتی رہی۔ گذشتہ ہفتے ڈالر 160 روپے 5 پیسے میں بند ہوا تھا، ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 5 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 500 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اصلاحات پر من و عن عمل کرنا ہو گا، پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو گی تو ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی ہو جائے گی۔