سعودی نیول فورس کے وفد کا اسلام آباد کا دورہ
رائل سعودی نیول فورس کے وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل سعودی نیول فورس کے وفد کے سربراہ ڈپٹی کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی،اس دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نیول چیف نے بحرہند میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔