ا پوزیشن جماعتوں کی قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع
ا پوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کروا دی،92 سے زائد ارکان نے دستخط کیے ہیں، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کیلئے اجلاس کا ایجنڈا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف کے ارکان کے دستخطوں سے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کروا دی گئی ہے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کے حوالے یہ ریکوزیشن سپرد کردی گئی ہے کیونکہ ملک میں اسپیکر قومی اسمبلی اور قائم مقام سپیکر(ڈپٹی سپیکر) و سیکرٹری نیشنل قومی اسمبلی کوئی بھی موجود نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی آئین کے تحت ریکوزیشن پر 14روز میں اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں۔ اپوزیشن رہنمائوں کیخلاف مختلف اداروں کے حالیہ اقدامات کے معاملات کو ایوان میں اٹھایا جائے گا ۔ اس مقصد کیلئے اجلاس کی ریکوزیشن دی گئی ہے۔