پاکستان نے کرتارپور راہداری مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے شیڈول بھارت کے حوالے کردیا
کرتارپور راہداری کے سلسلے میں پاک بھارت حکام کے درمیان دوسرا اجلاس 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اجلاس کے شیڈول سے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے ان مذاکرات میں کرتارپور راہداری معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل اور تکنیکی امور پر بات ہو گی۔ پاکستان نے شرکت کرنے والے بھارتی وفد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نومبر 2019 سے قبل کرتارپور راہداری کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ دنیا بھر کے سکھوں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کی وجہ سے بھارت کرتارپور کوریڈور سے متعلق پاکستان سے بات چیت پر تیار ہوگیا ہے اور بھارت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز بھی دی گئی تھی، جواب میں پاکستان نے بھی کرتار پورا رہداری پر دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کرتار پورا رہداری پر دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے جس کے تحت پاک بھارت آفیشل حکام کی دوسری بیٹھک 14 جولائی کو واہگہ میں ہوگی، اور دوسرے اجلاس میں معاہدے کے ڈرافٹ کوحتمی شکل دی جائے گی جب کہ کرتار پور سے متعلق ٹیکنیکل ایشوز بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرتار پورا اجلاس میں متعلقہ معاملات کو جلد تکمیل کاخواہاں ہے اور نومبر میں بابا گرو ناننک کے 550ویں سالگرہ پر راہداری کو آپریشنل کرنا چاہتا ہے۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سے 11سے 14 جولائی تک لاہور کے واہگہ بارڈر پر مذاکرات کی تجویز دی گئی تھی تاہم پاکستان کی طرف سے اس تجویز کے جواب میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ٹیکنیکل ماہرین کے مابین کرتارپور بارڈرپر متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں تاہم اب جولائی میں شیڈول ملاقات دونوں ملکوں کے آفیشل حکام کی دوسری بیٹھک ہوگی۔