ترکی کا فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے مبینہ رابطوں پر 82 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم
ترکی نے فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے مبینہ رابطوں پر 82 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دائیں بازو کے گروپوں اورترکی کے مغربی اتحادیوں نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون پر تنقید کی ہے۔ ادھر حکومت نے کہا ہے کہ ترکی کو لاحق خطرات کے تناظر میں اس قسم کے سکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔