فرانس کے قومی دفاع اور سلامتی کی جنرل سیکرٹری کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
فرانس کے قومی دفاع اور سلامتی کی جنرل سیکرٹری CLAIRE LANDAIS نے منگل کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔فرانس کی دفاع اور سلامتی کی سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔