برطانیہ میں کورونا وائرس سے تین ماہ کے دوران بیروزگار افراد میں 126 فیصد اضافہ
برطانیہ میں کورونا وائرس سے تین ماہ کے دوران بیروزگاری میں 126فیصد اضافہ ہوا۔قومی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق کورونا لاک ڈائون سے جہاں پیداواری و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں وہیں بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوا، مارچ سے مئی تک خود کو بیروزگار رجسٹرکرانے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 لاکھ تک پہنچ گئی جو وائرس سے قبل کی تعداد سے 126 فیصد زیادہ ہے۔