ایل او سی پر شہید اہلکار کبیروالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
لائن آف کنٹرول آزادکشمیر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان محمد شفیق کو کبیروالا میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی اہلکار محمد شفیق کی نماز جنازہ کبیروالا کے نواحی علاقہ بارہ قطعہ میں ادا کی گئی۔شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسران اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پور ے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ۔شہید نے پسماندگان میں بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔