تھر:آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق،3زخمی، 18 بکریاں بھی مرگئیں
تھر کے صحرا میں وقفے وقفے سے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، آسمانی بجلی سے 18 بکریاں بھی مر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں قیامت خیز گرمی کے طویل لہر کے بعد بارش کا سلسلہ گذشتہ رات 8بجے سے شروع ہوا ۔ننگرپارکر، چاچھرو، مٹھی ، سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش کے دوران تحصیل مٹھی اور کلوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات میں 18 بکریاں بھی مرگئیں۔