معروف قانون دان سیف الملوک کو امریکن بار ایسوسی ایشن ہیومن رائٹس ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا
لاہور02 جو لائی ( وقائع نگار خصوصی) معروف قانون دان سیف الملوک کو امریکن بار ایسوسی ایشن ہیومن رائٹس ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا ۔سیف الملوک ایڈووکیٹ کی انسانی خدمات سے متعلق امریکن بار ایسوسی ایشن نے اعتراف کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امریکن بار ایسویسی ایشن کے ہیومن رائٹس ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا جس پر پاکستان کی تمام وکلاءتنظیموں کی جانب سے ہیومن رائٹس ایوارڈ کی نامزدگی پر سیف الملوک ایڈووکیٹ کو مبارکباد بھی دی۔