پاکستان اور ڈنمارک کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق
پاکستان اور ڈنمارک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈنمارک کے وزیر خارجہJeppe Kofod کے درمیان جمعرات کے روز ویڈیولنک کے ذریعے ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور کورونا کی وبا سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کے سدباب کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والی معاشی پیچیدگیاں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔