یورپی یونین نے10ملکوں پر کورونا صورتحال کے باعث سفری پابندیاں اٹھالی
یورپی یونین نے کینیڈا ور سعودی عرب سمیت دس ملکوں پر کورونا صورتحال کے باعث عائد کی جانے والی سفری پابندیاں اٹھالی ہیں۔ یورپی یونین کے ستائیس ملکوں کے سفراء نے ان ممالک کو غیر ضروری سفر کی اجازت رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ ان ملکوں میں آرمینیا، آذربائیجان، بوسنیا ہرزیگوینا، برونائی ، کینیڈا ، اردن ، کوسوو،مالدووا ، مونٹی نیگرو، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں۔