ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا۔
I commend efforts of FBR in achieving historic level of tax revenues of Rs.4732 bn in 2020-21 - exceeding target of Rs 4691 bn &18% higher than last year. This performance is testimony to the strong economic revival spurred by our government's policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 2, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گذشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کی تھی، رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا ہے، ایف بی آر کی یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔