کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج
کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب ہوئے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کا مقدمہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، ایکسپلوژ و ایکٹ سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایئر پورٹ روڈ کے قریب دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔