وزیراعظم کی سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے تبادلہ خیال
گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی، رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اشرف قریشی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی آئندہ تنظیم سازی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔