کراچی میں امن کی بحالی عوام کے تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے: ڈی جی رینجرز سندھ
پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا ہے کہ نیم فوجی دستہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات کراچی میں ماس ہیومن ریسورسز سروسز کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ قیادت کانفرنس 2021ء میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کراچی آپریشن کےنتائج کی بدولت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں امن کی بحالی عوام کے تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔